سال 25 کا دوسرا سورج گرہن کب اور کہاں ہوگا؟
اکیس اور بائیس ستمبر کو سورج گرہن ہوگا

ویب ڈیسک
|
20 Sep 2025
محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب وقوع پذیر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو رات 10 بج کر 30 منٹ پر ہوگا، جو 22 ستمبر کی رات 12 بج کر 42 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا، جبکہ یہ مظاہرہ رات 2 بج کر 54 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ یہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
یاد رہے کہ چند دن قبل پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن کا دلکش نظارہ کیا گیا تھا جس نے شائقین فلکیات کو محظوظ کیا۔
پاکستان میں سورج گرہن کا نظارہ نہیں دیکھا جاسکے گا۔
Comments
0 comment