ڈیفنس، رہائشی اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں کھڑکی گاڑی سے ملنے والی مرد اور لڑکی کی لاشوں کے کیس میں پیشرفت

16 hours ago

ڈیفنس، رہائشی اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں کھڑکی گاڑی سے ملنے والی مرد اور لڑکی کی لاشوں کے کیس میں پیشرفت

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کیلیے لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا
ڈیفنس، رہائشی اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں کھڑکی گاڑی سے ملنے والی مرد اور لڑکی کی لاشوں کے کیس میں پیشرفت

ویب ڈیسک

|

17 Sep 2025

کراچی کے علاقے ڈیفنس سی ویو میں ایک رہائشی عمارت کی پارکنگ سے ایک گاڑی کے اندر مرد اور خاتون کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ بلاک 28 کے سی ویو اپارٹمنٹس کی پارکنگ میں پیش آیا جہاں سفید رنگ کی پراڈو سے لاشیں برآمد ہوئیں۔ اطلاع ملتے ہی درخشاں تھانے کی ٹیم اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچے اور شواہد جمع کرلیے۔

ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہو چکی ہے جبکہ خاتون کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ابتدائی طور پر موت کی وجوہات سامنے نہیں آئیں اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز ملک ایک ادارے کے ریٹائرڈ افسر ہیں جبکہ لڑکی کی عمر 28 سال کے قریب ہے، فوری طور پر دونوں کے قتل کیوجہ سامنے نہیں آسکی تاہم جسم پر گولیوں کے نشانات تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!