17 hours ago
کراچی، 3 خواجہ سراؤں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک
|
21 Sep 2025
میمن گوٹھ، ملیر کے علاقے سے تین خواجہ سراؤں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، ان کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو قریب سے گولیاں ماری گئیں اور ان کی لاشیں ایک دوسرے کے قریب سے برآمد ہوئیں۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور مزید شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قاتل ہر صورت گرفتار ہوں اور مجھے رپورٹ پیش کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سرا کمیونٹی معاشرے کے سب سے کمزور طبقوں میں سے ایک ہے، جو عزت اور احترام کی حقدار ہے۔ ریاست کسی بھی بے گناہ اور پسے ہوئے شہری کے قتل کو برداشت نہیں کرے گی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے اس واقعے پر تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
Comments
0 comment