کراچی، 6 دن پہلے اغوا ہونے والے بچے کی تعفن زدہ بوری بند لاش برآمد

کراچی، 6 دن پہلے اغوا ہونے والے بچے کی تعفن زدہ بوری بند لاش برآمد

پولیس نے سوائے اشتہار جاری کرنے کے کچھ نہیں کیا، اہل خانہ
کراچی، 6 دن پہلے اغوا ہونے والے بچے کی تعفن زدہ بوری بند لاش برآمد

ویب ڈیسک

|

23 Sep 2025

شہر قائد کے علاقے لانڈھی سے 6 روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق بچے کی لاش لانڈھی 36 بی میں لعل مزار کے قریب گندی نالی کے پاس واقع کچرا کنڈی سے ملی۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاش چار سے پانچ روز پرانی ہے، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں لاش کی شناخت 7 سالہ سعد کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق بچے کی گمشدگی کی رپورٹ پہلے ہی درج کی جا چکی تھی اور فون فائیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر تلاش کے اشتہارات اور پیغامات بھی جاری کیے گئے تھے۔

اہل خانہ نے پولیس کو غفلت کا ذمے دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اگر بروقت اقدامات کیے جاتے تو آج سعد زندہہوتا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!