کراچی بارش، تعلیمی اداروں میں تعطیل کی خبر جعلی ہے

کراچی بارش، تعلیمی اداروں میں تعطیل کی خبر جعلی ہے

وزارت تعلیم نے افواہوں کی تردید کردی
کراچی بارش، تعلیمی اداروں میں تعطیل کی خبر جعلی ہے

ویب ڈیسک

|

8 Sep 2025

کراچی: سندھ کے محکمہ تعلیم نے سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں میں کل (منگل) کی تعطیل سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

محکمہ تعلیم کے ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ محکمہ نے کل کسی بھی قسم کی عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا۔ سوشل میڈیا پر کالج ایجوکیشن کے حوالے سے گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

ترجمان کے مطابق، کل کراچی میں تمام تعلیمی ادارے بشمول اسکول اور کالج معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں حالات کے مطابق تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو عوام کو اس کی بروقت اطلاع دی جائے گی۔

اس بیان کے ذریعے محکمہ تعلیم نے طلباء اور والدین کو جعلی خبروں پر کان نہ دھرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا فیصلہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے باقاعدہ میڈیا کو اعلامیہ جاری کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!