کراچی میں 100 سے زائد بچیوں سے زیادتی کرنے والے سفاک شخص کو متاثرہ لڑکیوں نے شناخت کرلیا

ویب ڈیسک
|
19 Sep 2025
کراچی کی مقامی عدالت میں بچوں سے مسلسل زیادتی کے ہولناک کیس کی سماعت ہوئی، جہاں چار کمسن بچیوں نے ملزم شبیر تانولی کو عدالت میں شناخت کرتے ہوئے اپنے بیانات قلمبند کرا دیے۔
تفصیلات کے مطابق قیوم آباد کا رہائشی شبیر تانولی، جو شربت فروخت کرتا تھا، گزشتہ ایک دہائی کے دوران 100 سے زائد کمسن بچوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بنا چکا ہے۔
ملزم کو گزشتہ روز جنوبی جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں متاثرہ بچوں نے واضح طور پر کہا کہ یہی وہ شخص ہے جس نے ان کے ساتھ زیادتی کی۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے جرم قبول کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور اس سلسلے میں اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
وہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔
11 ستمبر کو قیوم آباد کے رہائشی کو پولیس نے بچیوں سے زیادتی کے کیس میں گرفتار کیا تھا، جس کے بعد تفتیش میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے۔
ملزم نے پولیس نے بتایا کہ وہ 7 سے 12 سال کی بچیوں کو سالوں سے شربت کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے جبکہ ان میں ایک ایسی بچی بھی ہے جسے 20 سے زائد بار وہ اپنی ہوس کا نشانہ بناچکا ہے۔
Comments
0 comment