15 hours ago
لاہور میں سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والا باپ گرفتار

ویب ڈیسک
|
17 Sep 2025
لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے شخص کو گرفتار کرلیا جو اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق عاصمہ نامی خاتون نے عبداللہ سے دوسری شادی کی تھی اور وہ کریم اسٹریٹ سوڈیوال میں مقیم تھے۔ عاصمہ کی پہلی شادی سے ایک بیٹی تھی جسے اس کا سوتیلا باپ نشانہ بناتا رہا۔ ملزم بچی کو دھمکاتا تھا کہ اگر اس نے ماں کو بتایا تو جان سے مار ڈالے گا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق، متاثرہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس افسر نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر جنسی تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس طرح کے عناصر کو سخت انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Comments
0 comment