سکھر میں معصوم اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے والے دو ملزمان گرفتار، علاج کیلیے کراچی منتقل

11 hours ago

سکھر میں معصوم اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے والے دو ملزمان گرفتار، علاج کیلیے کراچی منتقل

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، تیسرے کی تلاش جاری
سکھر میں معصوم اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے والے دو ملزمان گرفتار، علاج کیلیے کراچی منتقل

ویب ڈیسک

|

20 Sep 2025

سکھر کے علاقے روہڑی میں اونٹ پر بہیمانہ تشدد کے کیس میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ شدید زخمی اونٹنی کو بہتر علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت دی تھی۔ ان احکامات پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے سب سے پہلے قربان بروہی کو گرفتار کیا، جب کہ دوسرے ملزم رسول بخش شیخ کو خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا گیا۔

تیسرا نامزد ملزم تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ادھر زخمی اونٹنی کو فوری طور پر مقامی ویٹرنری سینٹر میں ابتدائی علاج کے بعد کراچی بھیج دیا گیا ہے جہاں اسے خصوصی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ضلع کونسل کے چیئرمین سید کمیل شاہ اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں اور انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے جانور پر ہونے والے ظلم کو "ناقابلِ برداشت" قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ سندھ میں اس نوعیت کے مظالم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ذمہ داروں کو مثالی سزا دی جائے گی۔

اونٹ کے مالک محمد امین نے جانور کو بچانے کے لیے بروقت اقدامات پر سندھ حکومت، وزیراعلیٰ سندھ اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر تشدد زدہ اونٹنی سکھر سے کراچی کے شیلٹر منتقل کردیا گیا جس کا سی ڈی آر ایس شیلٹر نے نام "سُمی" رکھ دیا۔

انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اونٹنی کا نام سُمی کی ٹانگ کچلی ہوئی، جبڑا ٹوٹا ہوا، زبان جلی اور جسم پر شدید زخم ہیں، سُمی کھانے کے قابل نہیں، آئی وی فلوز لگائی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سیکریٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی کو سُمی کے بہترین علاج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!