ٹرمپ کا افغانستان پر دوبارہ حملے کا مشروط عندیہ

ٹرمپ کا افغانستان پر دوبارہ حملے کا مشروط عندیہ

بگرام ایئربیس واپس نہ دیا تو پھر نتائیج بھگتنے ہوں گے
ٹرمپ کا افغانستان پر دوبارہ حملے کا مشروط عندیہ

ویب ڈیسک

|

21 Sep 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر بگرام ایئر بیس امریکہ کو واپس نہیں کیا گیا تو ملک کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر بیان جاری کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا:

"اگر افغانستان نے بگرام ایئر بیس اُنہیں واپس نہیں کیا جنہوں نے اسے بنایا تھا، یعنی امریکا کو، تو بُری چیزیں ہونے والی ہیں۔"

ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں بارہا کہا ہے کہ امریکہ کو بگرام ایئر بیس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا چاہیے، جو 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد امریکی فوج کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر استعمال ہوتا رہا۔

جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ افغان نمائندوں کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

یاد رہے کہ 2021 میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد یہ بیس طالبان کے کنٹرول میں چلا گیا تھا۔ تاہم افغان حکام نے واضح کیا ہے کہ وہ امریکی افواج کی کسی بھی صورت میں واپسی کے مخالف ہیں۔

افغان وزارتِ خارجہ کے عہدیدار ذاکر جلال نے جمعرات کو "ایکس" پر ایک بیان میں کہا:

"افغانستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات ضرور ہونے چاہئیں لیکن امریکہ کی کسی بھی حصے میں فوجی موجودگی قابل قبول نہیں۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!