ورک ویزا پر امریکا جانے کے خواہش مندوں کو ٹرمپ کا بڑا جھٹکا
فیس میں بے تحاشہ اضافہ کردیا گیا

ویب ڈیسک
|
20 Sep 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورک ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ایچ ون بی ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد کمپنیوں کو بعض صورتوں میں اپنے غیر ملکی ملازمین کے لیے بھاری رقوم ادا کرنا ہوں گی۔
رپورٹس کے مطابق اس فیصلے سے بالخصوص ٹیکنالوجی کمپنیاں متاثر ہوں گی جو بھارت اور چین سے ماہرین کو امریکا میں ملازمت فراہم کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ویزا فیس چند سو ڈالر سے شروع ہوکر بعض اوقات ہزاروں ڈالر تک پہنچ جاتی تھی، تاہم اب ایک لاکھ ڈالر کی نئی شرط نے کمپنیوں اور امیدواروں دونوں کے لیے مشکلات کھڑی کرد
ی ہیں۔
Comments
0 comment