4 hours ago
کراچی، شادی کے روز لاپتہ ہونے والے دلہا کا 5 روز بعد ڈراپ سین

ویب ڈیسک
|
16 Sep 2025
کورنگی میں شادی کے روز لاپتہ ہونے والا دولہا گھر واپس پہنچ گیا، جہانزیب سے پوچھ گچھ جاری ہے، پولیس
کورنگی مدینہ کالونی میں شادی والے دن لاپتا ہونے والا دلہا واپس آگیا۔ نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جہانزیب سےگمشدگی سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
جہانزیب کےاہلخانہ کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ تفصیل نہیں بتاسکتے، جہانزیب کی حالت ابھی کچھ بتانےجیسی نہیں ہے۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں جہانزیب نے کہا کہ گھر والوں نے اپنی مرضی سے رشتہ کیا جس کی وجہ سے وہ شدید دباؤ اور ذہنی پریشانی کا شکار تھا۔
نوجوان نے بتایا کہ اس نے راتیں باہر سڑک پر گزاریں اور وہ اپنی پسند کے بر خلاف کہیں شادی نہیں کرے گا۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ دلہا جان بوجھ کر موبائل فون گھر پر ہی چھوڑ کر گیا تھا۔
واضح رہے یہ واقع 11 ستمبر کو پیش آیا تھا جسکا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ شادی کے روز شام 6 بجےجہانزیب سیلون گیا تھا، سیلون سے ساڑھے 7 بجے فون آیاکہ جہانزیب سیلون نہیں پہنچا۔ والد نے اغواء کا شبہ ظاہر کیا تھا۔
Comments
0 comment