15 hours ago
پاکستانی انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات، جعلی ٹیم بناکر 22 افراد کو جاپان بھیج دیا
ایف آئی اے نے کریک ڈاؤن کر کے ملزمان کو پکڑ لیا

ویب ڈیسک
|
17 Sep 2025
گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلنگ کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے جہاں ایجنٹوں نے 22 افراد کو جعلی فٹبالرز بنا کر جاپان بھجوانے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق گروہ کے سرغنہ ملک وقاص نے ’’گولڈن فٹبال ٹرائل‘‘ کے نام سے جعلی کلب قائم کیا، پاکستان فٹبال فیڈریشن اور وزارتِ خارجہ کے جعلی کاغذات تیار کیے اور فی کس 40 لاکھ روپے وصول کیے۔
مزید حیران کن بات یہ ہے کہ یہ اس کا دوسرا کامیاب منصوبہ تھا جس میں اسی طریقے سے لوگوں کو بیرون ملک بھیجا گیا تھا۔ تاہم اس بار جاپانی حکام نے جعلی ٹیم کو پکڑ لیا اور تمام افراد کو ڈی پورٹ کر دیا۔
ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملک وقاص کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments
0 comment