روپیہ مزید تگڑا، ڈالر کو ریورس گیئر
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مسلسل کمی کی جانب گامز ہے
ویب ڈیسک
|
14 Dec 2023
کراچی: انٹربینک میں جمعرات کے روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید بہتر ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 56 پیسے کی کمی سے 283 روپے 05 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی
لیکن کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 283 روپے 51 پیسے پر بند ہوئی۔
اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 284 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment