سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ویب ڈیسک
|
14 Sep 2024
سونے کی قیمت ایک بار پھر اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قمت میں گیارہ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2577 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے منفی اثرات پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے اور ہفتے کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا۔
حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 2 لاکھ 66 ہزار 300 جبکہ دس گرام کی قیمت 343 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 28 ہزار 308 کی سطح پر پہنچ گئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment