اگر آپ کو واٹس ایپ پر ایف آئی اے کی ایف آئی آر آئے تو کیا کرنا ہے؟

اگر آپ کو واٹس ایپ پر ایف آئی اے کی ایف آئی آر آئے تو کیا کرنا ہے؟

ایف آئی اے کے نام پر جعلساز سرگرم ہیں
اگر آپ کو واٹس ایپ پر ایف آئی اے کی ایف آئی آر آئے تو کیا کرنا ہے؟

ویب ڈیسک

|

26 Aug 2025

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے نے ملک بھر کے عوام کو سائبر کرائم عناصر سے خبردار کر دیا ہے۔

 ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں ملک بھر کے عوام کو جعلسازوں اور سائبر کرائم عناصر سے خبردار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ پر جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں اور ذاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے واٹس پر جعلی ایف آئی آر سے ڈرا کر عوام الناس کو ہراساں کرنے کی اطلاعات ہیں۔ 

ان عناصر کی جانب سے جعلی ایف آئی آر میں بے گناہ شہریوں کو نامزد کر کے انہیں خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا تا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ عناصر خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شہریوں کو سائبر کرائمز اور دہشتگردی جیسے الزامات سے بلیک میلنگ کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ادارےکی طرف سے کسی فرد کو بھی اس نوعیت کے پیغام واٹس ایپ پر نہیں بھیجے جاتے۔ عوام کسی بھی مشکوک پیغام یا رابطے کی شکایت نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو درج کرائیں.

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!