5 hours ago
طلاق کی خوشی میں اداکارہ کا جشن، سوشل میڈیا کی زینت بن گیا

Webdesk
|
16 Sep 2025
بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر شالنی نے اپنی طلاق کا جشن مناکر سب کو حیران کردیا۔
لال رنگ کا جوڑا پہن کر اداکارہ شالنی نے سوشل میڈیا پر اپنا طلاق کا فوٹو شوٹ پوسٹ کیا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کئی لوگ انہیں سراہا بھی رہے ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے اس لمحے کو ایک نئے آغاز کے طور پر مناتے ہوئے معاشرتی روایات کو چیلنج کیا اور طلاق کو ایک جشن کے طور پر مناتے ہوئے اپنی شادی کی تصویر کو بھی چکنا چور کردیا۔
ان خواتین کے لیے شالنی نے اپنی پوسٹ میں پیغام دیا جو شادی شدہ زندگی میں مشکلات کا شکار ہیں لیکن آواز بلند کرنے خوفزدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شادی خوشگوار نہ ہو تو طلاق لے لینی چاہئے۔
اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی عورت کیلئے طلاق کو ناکامی نہیں سمجھنا چاہیئے بلکہ یہ زندگی میں ایک نیا اور مثبت موڑ ہو سکتا ہے۔
Comments
0 comment