عینا آصف کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

عینا آصف کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے ان پر شدید تنقید کی ہے
عینا آصف کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

3 Apr 2025

اداکارہ عینا آصف کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد چائلڈ ایکٹریس پر مداح چڑھ دوڑے اور انہوں نے شدید تنقید شروع کردی۔

کمنٹ سیکشن میں کئی صارفین اس ویڈیو کو اصل سمجھ کر لعن طعن کررہے ہیں لیکن وہیں کچھ صارفین ایسے ہیں جنہوں نے اسے فیک ویڈیو قرار دیا ہے۔

ویڈیو کا بغور مشاہدہ کیا جائے تو یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنی ہوئی ہے ل، کیونکہ اس میں حرکت کے دوران رفتار اور ویڈیو کا رکنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ جعلی فوٹیج ہے۔

اگر عینا آصف کی ذاتی زندگی پر بات کی جائے تو وہ 2008 میں پیدا ہوئیں اور ابھی میٹرک کی طالبہ ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!