کراچی میں کورونا سے چار افراد کی اموات کی حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک
|
24 May 2025
نشریاتی اداروں پر ایک روز قبل رپورٹ چلی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کراچی کے 4 شہری کورونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔
معاملہ کیا ہے؟
واضح رہے کہ ایک روز قبل COVID-19 سے چار اموات ہوئیں تھیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس وقت کورونا وائرس سے متعلق ہسپتال میں داخلے میں غیر متوقع اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اس خبر کے سامنے آنے کے بعد کراچی میں خوف و ہراس اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور ایک بار پھر کورونا سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تھیں۔
حقیقت کیا ہے؟
سندھ حکومت نے کراچی میں کورونا سے 4 افراد کی موت کی تردید کرتے ہوئے میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
ہفتہ کو جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان میں محکمہ صحت نے وضاحت کی کہ یہ چاروں افراد 60 سال سے زائد عمر کے تھے اور انہیں پہلے سے متعدد سنگین امراض لاحق تھے۔ ان کا کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں علاج جاری تھا۔
محکمہ نے زور دے کر کہا کہ COVID-19 اب ایک اینڈیمک وائرس بن چکا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسے ایک عام بیماری کے طور پر ہی دیکھا جاتا ہے۔
سندھ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ بے بنیاد اطلاعات پھیلانے اور عوام میں بے جا خوف پیدا کرنے سے گریز کریں۔
Comments
0 comment