سابق نیپالی وزیراعظم کی اہلیہ زندہ نکلیں

سابق نیپالی وزیراعظم کی اہلیہ زندہ نکلیں

مظاہرین کے ہاتھوں جلائے جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، عالمی میڈیا
سابق نیپالی وزیراعظم کی اہلیہ زندہ نکلیں

ویب ڈیسک

|

11 Sep 2025

سوشل میڈیا اور نشریاتی اداروں پر یہ خبر نشر کی گئی تھی کہ نیپال کے سابق وزیر اعظم جھلناتھ کھنال کی اہلیہ راجیہ لکشمی چترکار منگل کے روز مظاہرین کے ہاتھوں ہلاک ہو گئیں۔

دعویٰ کیا جارہا تھا کہ مظاہرین نے نیپالی وزیراعظم کی رہائش گاہ کو نذر آتش کیا تو اہلیہ اندر ہی تھیں اور وہ اس واقعے میں جاں بحق ہوگئیں۔

یہ افسوسناک واقعہ کھٹمنڈو میں ان کی رہائش گاہ، ڈالو کے علاقے میں پیش آیا۔ خاندانی ذرائع سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ چترکار کو فوری طور پر کیرتی پور برن ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ علاج کے دوران دم توڑ گئیں۔

حقیقت کیا ہے؟

اب اس خبر کی حقیقت سامنے آئی جس کے مطابق نیپال کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ حادثے میں زخمی ہوئیں اور اب وہ اسپتال میں داخل ہیں۔

ذرائع کے مطانق راجیہ لکشمی کھٹمنڈو کے اسپتال میں ہی زیر علاج ہیں تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُن کی سیکیورٹی بہت سخت کی ہوئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!