بارشوں کے بعد سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ

Webdesk
|
18 Sep 2025
کراچی: بارشوں کے بعد سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، جنوری سے 17ستمبر تک سندھ بھر میں ملیریا کے ایک لاکھ 54 ہزار 123 کیسز سامنے آئے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی سے ملیریا کے 2ہزار 97کیسز رپورٹ ہوئے، ملیریا کے سب سے زیادہ 620کیسز ضلع ملیر میں رپورٹ ہوئے، ضلع جنوبی 374 اور ضلع غربی سے 349 کیسز سامنے آئے۔
ترجمان کے مطابق ضلع کورنگی سے ملیریا کے 359، ضلع شرقی 179، ضلع وسطی سے121 اور ضلع کیماڑی سے ملیریا کے 95 کیسز سامنے آئے۔
ترجمان کے مطابق حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 71 ہزار 14، سکھر ڈویژن سے 11 ہزار 862، لاڑکانہ ڈویژن سے 40ہزار 173 اور میرپورخاص ڈویژن سے 11 ہزار 865 اور شہید بینظیرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 17ہزار 112 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Comments
0 comment