5 hours ago
چین کی نئی ایجاد، 3 منٹ میں فریکچر کا علاج ممکن
بون گلو کو آرتھوپیڈک سرجری کی دنیا میں ایک سائنسی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Webdesk
|
15 Sep 2025
بیجنگ : چین کے مشرقی صوبے زیجیانگ میں تحقیقی ٹیم نے بون گلو کے نام سے ایک نئی طبی ایجاد کا اعلان کیا ہے جو صرف تین منٹ میں فریکچر کا علاج اور ہڈیوں کے ٹکڑوں کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق بون گلو کو آرتھوپیڈک سرجری کی دنیا میں ایک سائنسی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس نئی طبی ایجاد کا نام Bone-02 رکھا گیا ہے،طبی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر لن شین فینگ کو اس کا خیال سمندر کے نیچے پلوں سے سیپیوں کے چمٹنے کے طریقے کا مشاہدہ کرنے کے بعد آیا۔
Comments
0 comment