کراچی: میئر مرتضی وہاب کی خواتین سے لڑکیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگوانے کی اپیل

کراچی: میئر مرتضی وہاب کی خواتین سے لڑکیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگوانے کی اپیل

میں بھی بطور باپ اپنی بیٹی کو ویکسین لگواؤں گا، مرتضی وہاب
کراچی: میئر مرتضی وہاب کی خواتین سے لڑکیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگوانے کی اپیل

ویب ڈیسک

|

19 Sep 2025

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خواتین اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو ایچ پی وی ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ انہیں سرویکل کینسر جیسے جان لیوا مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔

میئر کراچی نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ اوسطاً 14 خواتین اس بیماری کا شکار ہو رہی ہیں جبکہ ستر فیصد کیسز میں یہ مرض جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں تحقیق کے بعد ایچ پی وی ویکسین تیار کی گئی ہے جو امریکا، یورپ، سعودی عرب سمیت 149 ممالک میں خواتین کو لگائی جا رہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت پاکستان نے 15 سے 27 ستمبر تک ملک بھر میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم شروع کر دی ہے جس کے تحت مختلف اسکولوں اور مراکز میں ہیلتھ ورکرز یہ ویکسین بلا معاوضہ فراہم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرویکل کینسر سے بچاؤ کے حوالے سے پھیلائے گئے مفروضوں کو مسترد کیا جائے اور ماہرینِ صحت کی رائے کو ترجیح دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ "کینسر جیسی خطرناک بیماری سے ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو بچانے کے لیے یہ ویکسین لگوانا نہایت ضروری ہے۔"

میئر کراچی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ بطور ذمے دار باپ وہ اپنی بیٹی کو یہ ویکسین ضرور لگوائیں گے تاکہ دوسروں کے لیے ایک عملی مثال قائم ہو۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!