کراچی میں پولیو مہم، انتظامات مکمل کرلئے گئے

Webdesk
|
25 May 2025
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ (پیر) 26 مئی سے پولیو مہم کا آغاز ہوگا جس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج کمشنر آفس میں ایک اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں KTF کے نمائندے سعود کھو سو، کر اچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز، بلدیاتی اداروں کے افسران، محکمہ صحت اور پولیس کے افسران نے شرکت کی ۔
کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ اپریل میں پولیو مہم انتہائی کامیاب رہی اور جس طرح ڈپٹی کمشنرز صاحبان نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر اس مہم کو کامیابی کے ساتھ ہمکنار کیا مجھے امید ہے کہ اس طرح یہ مہم مزید کامیاب ہوگی اور پچھلی مہم میں جو کوتاہیاں رہ گئی تھیں اس کو دہرایا نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں بذات خود اس مہم کا حصہ ہونگا اور روزانہ کی بنیار پر کراچی کے مختلف اضلاع کا دورہ کر ونگا انہوں نے تمام اداروں کو ہدایت کی کو وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اس مہم میں سول سوسائٹی علاقے کے معززین علمائے کرام کو شامل کر یں انھوں نے اس بات پر اظہار مسرت کیا کہ پچھلی مہم میں بھی انکاری افراد نے اپنے بچوں کو قطرے پلائے۔
قبل ازیں یونیسیف کے نمائیندے اور KTF کے کو آرڈینیٹر سعود کھوسونے تفصیل کے ساتھ اجلاس کوبریفنگ دی جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز نے مختلف تجاویز سے کمشنر کر اچی کو آگاہ کیا۔
دریں اثنا کمشنرکراچی سے آج سول سوسائٹی کے افراد جن میں طاہر صدیقی ،توفیق احمد ، منظر عالم ، شمشاد قریشی ، شیخ ارشاد، شانواد عابدی نے ملاقات کی اور مختلف مسائل پر ان سے اظہار خیال کیا جبکہ کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ساوتھ جاوید نبی کھو سو کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ساوتھ کا دورہ کیا ۔
انھوں نے بوٹ بیسن ،باتھ آئی لینڈ، عبداللہ ہارون روڈ، اورکھارادر ، بولٹن مارکیٹ کے اطراف پیدل گلیوں کا دورہ کیا اور موقع پر ڈپٹی کمشنر ساوتھ کو مسائل کے حل کے لئے ہدایات دیں۔
Comments
0 comment