ڈراموں کام کرنا چھوڑ دوں گی، حنا طارق نے ایسا کیوں کہا؟

Webdesk
|
27 May 2025
لاہور: شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق کا کہنا ہے کہ اگر فلمیں کیں تو ڈرامہ چھوڑ دوں گی۔
اداکارہ حنا طارق نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ مجھے فلمیں کرنے کا شوق نہیں ہے لیکن اگر کیں تو ڈرامہ چھوڑ دوں گی اگر فلمیں نہیں کیں تو بس ڈرامے میں ہی اداکاری کروں گی میں دونوں چیزیں ساتھ میں نہیں کروں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نہیں جانتی ایسا کیوں ہے لیکن میں فلمیں اور ڈرامے ساتھ نہیں کرسکتی۔
کام کے محاذ پر حنا طارق نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ہٹ ڈرامہ سیریل نقاب میں اسسٹنٹ کمشنر ایمان سلیم کے طور پر اپنی کارکردگی کو سراہا۔
جس میں علی انصاری، ہمایوں اشرف اور غنا علی کے ساتھ ساتھ عمارہ ملک، احمد رفیق، ہما طاہر، اور حوریہ منصور شامل ہیں۔سید جری خوشنود نقوی کی ہدایت کاری میں شافعہ خان کی تحریر کردہ اس کی آخری قسط 62 گزشتہ اتوار کو نشر ہوئی تھی۔
Comments
0 comment