ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر عیش و عشرت دکھانے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر عیش و عشرت دکھانے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

ایف بی آر کی خصوصی ٹیم نے ایسے ایک لاکھ کے قریب افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر عیش و عشرت دکھانے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

20 Sep 2025

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان افراد کے خلاف سخت اقدامات کی تیاری شروع کردی ہے جو ٹیکس نیٹ سے باہر رہتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی دولت اور شاہانہ طرزِ زندگی کی نمائش کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی خصوصی ٹیم نے ایسے ایک لاکھ کے قریب افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے جو مہنگے بنگلوں، لگژری گاڑیوں اور قیمتی زیورات کے ذریعے اپنی آمدنی کے برعکس طرزِ زندگی پیش کرتے ہیں۔ ان کی آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات کی چھان بین جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شادیوں پر لاکھوں روپے کے اخراجات کرنے والے بھی نگرانی میں ہیں، یہاں تک کہ مہنگے ڈالر مالیت کے لباس اور تقریبات کے اخراجات بھی ٹیکس گوشواروں سے ملائے جا رہے ہیں۔

ایف بی آر گزشتہ سال کے ٹیکس ریٹرنز کا موجودہ سال سے موازنہ کرے گا اور بتایا گیا ہے کہ تقریباً 80 فیصد گوشواروں کا آڈٹ کیا جائے گا۔ جن لوگوں نے اپنے اخراجات تو ظاہر کیے لیکن آمدن میں اضافہ نہیں دکھایا، ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایف بی آر نے تنبیہ کی ہے کہ ایسے افراد اگر اپنے ٹیکس ریٹرنز بروقت اپ ڈیٹ کر لیں تو قانونی کارروائی سے بچ سکتے ہیں، بصورت دیگر سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!