یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت سے متعلق اہم خبر

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت سے متعلق اہم خبر

جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں وہ اس وقت جیل میں عدالتی ریمانڈ پر قید ہیں
یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت سے متعلق اہم خبر

ویب ڈیسک

|

22 Sep 2025

پاکستان کے مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی رہائی کی امید ایک بار پھر دم توڑ گئی، مقامی عدالت نے ان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کی تشہیر کی تھی۔ اسی مقدمے میں وہ اس وقت جیل میں عدالتی ریمانڈ پر قید ہیں۔

ان کے وکیل ایڈووکیٹ چوہدری عثمان علی نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کے تحت ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ مقدمہ بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہے، جبکہ اس سے ان کے مؤکل کی شہرت کو نقصان پہنچایا گیا۔

وکیل نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ جن ایپس کی پروموشن کا الزام لگایا گیا، وہ اس وقت حکومت کی جانب سے غیر قانونی قرار نہیں دی گئی تھیں، اور نہ ہی استغاثہ نے عدالت میں کوئی ایسا ثبوت پیش کیا ہے جو فراڈ، اسپام یا کسی قسم کی جعلسازی کو ثابت کرتا ہو۔

انہوں نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ڈکی بھائی کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں، وہ ملک سے فرار ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے اور ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ تاہم عدالت نے ان دلائل کو تسلیم نہ کیا اور درخواست مسترد کر دی۔

کیس پس منظر

ڈکی بھائی پاکستان کے معروف یوٹیوبرز میں سے ہیں جن کے یوٹیوب چینل پر لاکھوں سبسکرائبرز موجود ہیں۔ ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی اداروں کے مطابق، وہ جن ایپس کی تشہیر کرتے رہے ہیں وہ نوجوانوں کو جوا کھیلنے پر اکساتیں اور مالی نقصان پہنچانے کا سبب بنتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!