16 hours ago
یوٹیوبر رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش
یوٹیوبر نے بیٹے کی پیدائش پر جشن منانے کی ویڈیو شیئر کردی

ویب ڈیسک
|
20 Sep 2025
پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان رجب کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف تنازعات اور فیملی وی لاگز کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے رجب بٹ اس وقت پاکستان سے باہر قانونی معاملات کے باعث لندن میں مقیم ہیں۔
اُن کی اہلیہ ایمان رجب نے بیٹے کو جنم دیا، جس پر یوٹیوبر نے بیرون ملک موجود دوستوں کے ساتھ خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں انہیں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مداح بڑی تعداد میں رجب اور ایمان کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment