31 دسمبر کے بعد کوئی افغان شہری اسلام آباد نہیں رہ سکتا، وزیر داخلہ

31 دسمبر کے بعد کوئی افغان شہری اسلام آباد نہیں رہ سکتا، وزیر داخلہ

مظاہرین کسی ایک لاش کا نام بتا دیں، محسن نقوی
31 دسمبر کے بعد کوئی افغان شہری اسلام آباد نہیں رہ سکتا، وزیر داخلہ

ویب ڈیسک

|

27 Nov 2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد کوئی افغان شہری این او سی کے بغیر اسلام آباد میں نہیں رہ سکتے۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد معمول پر آ چکا، جب سے مظاہرین بھاگے ہیں، تب سے شور ڈالا ہوا ہے کہ اتنی لاشیں فلاں اسپتال میں ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نے پوچھا کہ مظاہرین کسی بھی ایک اپنی لاش کانام بتادیں لیکن مظاہرین کواپنی شرمندگی چھپانے کاکوئی طریقہ نہیں مل رہا، میں تو پوچھ رہا ہوں مظاہرین سے کہ بھائی آپ کا کون سے بندہ مرا ہے، اس کا نام بتا دیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم ہائی کورٹ میں مظاہرین کے حوالے سے جامع رپورٹ جمع کروائیں گے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر کے بعد افغان شہری بغیر این او سی کے اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!