ایران میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی لاشیں وطن واپس پہنچ گئیں

ویب ڈیسک
|
17 Apr 2025
بہاولپور: ایران کے صوبے سیستان کے علاقے مہرستان میں قتل کیے گئے 8 پاکستانی مزدوروں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور ایئرپورٹ پر پہنچا دی گئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق، متوفی افراد کی لاشوں کو ایرانی حکام نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے حوالے کیا۔
پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے تصدیق کی کہ یہ تمام افراد بہاولپور سے تعلق رکھنے والے محنت کش تھے، جو مہرستان میں موٹر مکینک کا کام کرتے تھے۔
قتل ہونے والوں میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اور محمد خالد شامل ہیں۔
ان کی میتوں کو ایئرپورٹ سے ایمبولینس کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق، یہ پاکستانی شہری ایران کے صوبے سیستان میں ایک ورکشاپ میں کام کر رہے تھے، جہاں انہیں دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔
حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
Comments
0 comment