پاکستان میں اگلے ہفتے خوفناک زلزلے کی پیش گوئی

ویب ڈیسک
|
17 Apr 2025
اسلام آباد: ارتھ کوئیک کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر (EQQN) کے سربراہ شہباز لغاری نے اگلے ہفتے پاکستان اور افغانستان میں 5.4 شدت کے زلزلے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
ان کے مطابق، جھٹکے ملک کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
شہباز لغاری کا کہنا ہے کہ EQQN کا جدید پیشگوئی نظام زلزلوں کی آمد 128 گھنٹے قبل بتانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اپریل میں کی گئی ایک درست پیشگوئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا سسٹم وقت کے ساتھ مزید بہتر ہو رہا ہے۔
صرف پاکستان و افغانستان ہی نہیں، بلکہ ترکی، یونان اور میانمار میں بھی آئندہ دنوں میں زلزلے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہباز لغاری کے مطابق، خطے میں موجود ٹیکٹونک پلیٹس کی حرکات اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ آنے والے دنوں میں زلزلہ آ سکتا ہے۔
ماہرین نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں اور زلزلے کے وقت محفوظ مقامات کی نشاندہی پہلے سے کر لیں۔ مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
اگرچہ عالمی سطح پر زلزلوں کی درست پیشگوئی کو اب تک ایک چیلنج سمجھا جاتا ہے، لیکن شہباز لغاری اور ان کی ٹیم کا ماننا ہے کہ مسلسل تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے یہ ممکن ہو رہا ہے۔
Comments
0 comment