علی امین گنڈا پور نے بشری بی بی سے اختلافات کی خبروں پر خاموشی توڑ کر سب سچ بتا دیا

علی امین گنڈا پور نے بشری بی بی سے اختلافات کی خبروں پر خاموشی توڑ کر سب سچ بتا دیا

آج اسمبلی میں خطاب کر کے مستقبل کا لائحہ عمل دوں گا، گنڈا پور
علی امین گنڈا پور نے بشری بی بی سے اختلافات کی خبروں پر خاموشی توڑ کر سب سچ بتا دیا

ویب ڈیسک

|

29 Nov 2024

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بشری بی بی سے اختلافات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

پشاور میں بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں اور اس قسم کی خبریں پروپیگنڈہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بشری بی بی اور میرا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے اور ہم اسکے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں، آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کروں گا، جس میں اسلام آباد کے واقعات اور مستقبل کا لائحہ عمل بتاؤں گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!