عمران خان کی رہائی کا حکم نامہ جاری

عمران خان کی رہائی کا حکم نامہ جاری

ضمانت دینے کی وجوہات تفصیلی فیصلہ میں دی جائیں گی، اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کی رہائی کا حکم نامہ جاری

ویب ڈیسک

|

20 Nov 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرنے اور رہائی کا حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایک صفحہ پر مشتمل مختصرحکمنامہ جاری کیا۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی دس لاکھ روپے مالیتی مچلکے اور دو ضامن کے عوض ضمانت منظورکی جاتی ہے۔

عدالت نے لکھا کہ درخواست گزار ضمانت کا غلط فائدہ نہیں اٹھائے گا، درخواست گزار ٹرائل کورٹ میں پر سماعت پر حاضرہوگا جب تک کہ عدالت استثنی نہ دے۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ درخواست گزار ضمانت کا غلط فائدہ اٹھائے تو استغاثہ ضمانت واپس لینے کی درخواست دے سکتا ہے جبکہ ضمانت دینے کی وجوہات تفصیلی فیصلہ میں دی جائیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!