عمران خان کی رہائی کھٹائی میں پڑ گئی، ایک اور دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
عمران خان کو روالپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا، آج عدالت میں پیش کیا جائے گا
ویب ڈیسک
|
21 Nov 2024
عمران خان کی رہائی کھٹائی میں پڑ گئی ہے کیونکہ عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں ایک اور دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کو راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
عمران خان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پولیس سے مزاحمت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ہوا تھا۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں ٹیم عمران خان سے تفتیش کر رہی ہےجبکہ راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے آج کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Comments
0 comment