عمران خان کی رہائی سے ہی مذاکرات شروع ہوں گے، وزیراعلی گنڈا پور
عمران خان کو رہا اور مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے، وزیراعلی کے پی کے
Webdesk
|
20 Nov 2024
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو بانی پی ٹی آئی کو رہا اور اپنے مطالبات کو منوا کر ہی دم لیں گے۔
ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ "اب نہیں تو کھبی نہیں، ہم نہیں تو کون" کو ثابت کرنے کا وقت آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ظلم کے نظام کا مقابلہ کریں گے اور انصاف لیں گے یا پھر غلامی قبول کریں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی چیئرمین ہماری اور نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے، مذاکرات بھی بانی چیئرمین کی رہائی سے شروع ہوں گے اور آگے بڑھیں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ تحریک انصاف کا نظریہ ہمارا جنون ہے اور جنون کبھی مرتا نہیں بلکہ وقت کے ساتھ بڑھتا ہے۔
Comments
0 comment