عمران خان راضی تھے مگر بشری بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ احتجاج سے انکار کیا، بیرسٹر سیف

8 hours ago

عمران خان راضی تھے مگر بشری بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ احتجاج سے انکار کیا، بیرسٹر سیف

عمران خان نے مضافاتی علاقے میں احتجاج پر آمادگی ظاہر کرلی تھی
عمران خان راضی تھے مگر بشری بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ احتجاج سے انکار کیا، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک

|

26 Nov 2024

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ ڈی چوک کی جگہ دوسرے مقام پر عمران خان نے احتجاج کی آمادگی ظاہر کرلی تھی مگر بشری بی بی نے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم نے ڈی چوک جانے کا اعلان کیا مگر انتظامیہ نے اجازت نہیں دی تھی جس کے بعد اسلام آباد کے مضافاتی علاقے میں جلسے یا احتجاج کی تجویز سامنے آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی تجویز لے کر ہم بانی پی ٹی آئی کے پاس گئے جس پر انہوں نے آمادگی کا اظہار کیا تاہم جب ساتھیوں سے ڈسکس ہوا تو بشریٰ بی بی نے اسے ماننے سے انکار کیا اور ڈی چوک جانے کا فیصلہ سنایا جس کی وجہ سے پیشرفت نہ ہوسکی۔

بیرسٹر سیف کے مطابق ہمارے مطالبات حکومت کو پورا کرنے ہوں گے اور اس کے بغیر مسئلہ خوشگوار انداز میں حل نہیں ہوسکا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ رات حکومت سے ہونے والے مذاکرات میں احتجاج اور عمران خان کی رہائی پر بات ہوئی تھی تاہم پیشرفت نہ ہوسکی کیونکہ عمران خان کی رہائی کا معاملہ قانونی ہے اور اس کا بٹن حکومت کے ہاتھ میں ہے اور یہ مقدمات پر اثر انداز ہورہے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!