عظمیٰ بخاری کی پی ٹی آئی کے دھرنے میں ہزاروں افراد کی شرکت کی تصدیق
ویب ڈیسک
|
25 Nov 2024
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے احتجاج میں ہزاروں افراد کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور گاڑیاں نذر آتش کی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارے پولیس کانسٹیبل مبشر کی جان چلی گئی ہے جو لوگ ان کو پر امن و سیاسی جماعت کہتے ہیں احتجاج کا حق دیا جائے تو سوال ہوگا، پہلے بھی اسلام آباد میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج میں ستر پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں، احمد فراز پی ٹی آئی شاعر بنوں کے نسیم علی شاہ نے ہکلا انٹر چینج پر پولیس کو مارا تو ایک پولیس والا جان سے چلا گیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سلطانہ ڈاکو کے بال اور بازو بھی نظر آ رہے ہیں وہ خاتون ملک میں آگ لگوا رہی ہیں پھر مذہب کا تڑکا لگارہی ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ خان کے بیٹے پاکستان نہیں آ سکتے بیرون ملک بچوں کو باپ کی پرواہ نہیں ہے۔ پولیس والے غیر مسلح ہیں اگر ریاست اپنی آئی پر آ جائے تو یہ چاہتے ہیں، نو مئی پارٹ ٹو چاہیئے لاشیں چاہتے ہیں اس کے بغیر ملک کو چین نہیں لینے دیتے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بشری بی بی کو نبی کا نام لینا نہیں آتا، خان نمازیں قضا پر نہیں چوری و ڈکیتیوں پر جیل میں ہیں ، پندرہ سو پولیس اہلکار سکیورٹی گنڈا پور کےلیے سفید لباس میں چاہئے، ہمارے کے پی بچے اتنے ظالم نہیں وہ ظلم کریں یہ ظلم تو طالبان ہی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گنڈا پور سستے سلطان راہی بنے ہوئے ہیں بیلا روس کے صدر آ رہے تویہ تباہی پر لگے ہوئے ہیں، جو پی ٹی آئی پر امن احتجاج کو کہتے تو وہ پاکستانی نہیں ، پولیس والوں کی جانیں اتنی سستی ہیں جو مار دیا جائے ایس پی سرگودھا سمیع اللہ کی ٹانگ پر گولی ماری گئی۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ کٹی پہاڑی موٹروے کانسٹیبل واجد کو ایک گولی گردن ایک بازو پر لگی ہے حالت تشویشناک ہے ، طالبان سروں کو ٹارگٹ کرتے ہیں یہ لوگ بھی سروں کو ٹارگٹ کررہے ہیں، گولیاں پرامن سیاسی کارکن چلا رہے ہیں ریاست ان سے کس چیز کےلیے مذاکرات کرے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی لاہور کے صدر کہاں ہیں جو احتجاج کےلیے باہر نکلنا چاہتے تھے، اٹک میں فساد گروپ کے پی سے اسلحہ بردار ہوکر آیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لاہور کا رنگ روڈ کھلا ہوا ہے بتی چوک بھی کھول دیاگیا ہ۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ بشری بی بی سلطانہ ڈاکو سیاست میں خوش آمدید کہتی ہوں مذہب کارڈ گھریلو کارڈ نہ کھیلیں باقاعدہ کنٹینر سے خطاب کرتی دکھائی دیں، بی بی نے پٹھانوں کو اکسایا کہ واپس نہ جائیں۔
Comments
0 comment