بریکنگ نیوز، عمر ایوب بڑے قافلے کے ساتھ پنجاب کی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب
ویب ڈیسک
|
24 Nov 2024
پاکستان تحریک انصاف ہری پور سے بڑے قافلے کی صورت میں رکاوٹیں عبور کر کے اور شیلنگ برداشت کرنے کے بعد پنجاب کی حدود میں داخل ہوگئے ہیں۔
عمر ایوب ہری پور سے قافلے کے ہمراہ ٹیکسلا کےمقام پر پہنچے تو پولیس نے شدید شیلنگ کی تاہم کارکنان کی پیش قدمی پر پولیس کو پیچھے ہٹنا پڑا۔
عمر ایوب کی قیادت میں آنے والا بڑا قافلہ گانگو باہتڑ پر پولیس رکاوٹ کو عبور کرکے پنجاب کی حدود میں داخل ہوگیا۔
گانگو باہتڑ کے مقام کو پار کرنے کے بعد عمر ایوب کے قافلے کا ٹیکسلا جی ٹی روڈ پر واقع کٹی پہاڑی مارگلہ کے مقام پولیس اور رینجرز سے آمنا سامنا ہوگا جبکہ انتظامیہ نے کٹی پہاڑی مارگلہ ٹیکسلا کے مقام کو کنٹینرز لگا کر بند کیا ہوا ہے۔
اس کے علاوہ کٹی پہاڑی مارگلہ، ٹیکسلا کے مقام پر اسلام آباد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری آنسو گیس شیلوں اور ربڑ بلٹ گنز و اینٹی رائٹ آلات سے بھی لیس ہے۔
Comments
0 comment