بشریٰ بی بی کا احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
23 Nov 2024
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشری بی بی نے کل کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی وزیراعلٰی ہاؤس میں قائم کنٹرول روم سے احتجاج کو مانیٹر کریں گی، ہر حلقے سے ایم پی اے، ایم این اے اور ٹکٹ ہولڈرز قافلے پر کڑی نظر رکھیں گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین صوابی سے قافلے کی قیادت سنبھالیں گے، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا 11 بجے پشاور سے نکلیں گے اور صوابی پہنچیں گے۔
ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے بشری بی بی کی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کی کہا ہے کہ بشریٰ بی بی احتجاج میں شامل نہیں ہوں گی، بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، گزشتہ پانچ روز سے ہم بار بار یہ واضع کرچکے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ احتجاج میں جانے کا نہ بشریٰ بی بی کا پلان تھا نہ ہے اور نہ ہی ہوگا، بشریٰ بی بی احتجاج میں نہیں جائیں گے۔
Comments
0 comment