بشری بی بی نے گرفتاری پر زین قریشی، عامر ڈوگر سمیت 3 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا
بشری بی بی نے گرفتاری دینے یا پولیس کی جانب سے حراست میں لینے پر تینوں رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
ویب ڈیسک
|
24 Nov 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشری بی بی نے گرفتار ہونے پر زین قریشی، عامر ڈوگر سمیت تین اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عامر ڈوگر، زین قریشی اور معین ریاض کو پارٹی سے نکال دیا۔
واضح رہے کہ سابق خاتون اول نے ایم این ایز اور ایم پی اے کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے حلقوں سے اسلام آباد تک مارچ کے لیے بالترتیب 10 ہزار اور 5 ہزار کارکنان کو ساتھ لے کر آئیں۔
مزید برآں، انہوں نے یہ بھی متنبہ کیا کہ اگر ایم این اے اور ایم پی اے کارکنوں کو لانے میں ناکام رہے، اور اگر کسی رہنما کو احتجاج سے قبل گرفتار کیا گیا تو وہ اب پی ٹی آئی کا رکن تصور نہیں کیا جائے گا۔
Comments
0 comment