ڈی چوک پر پولیس اور رینجرز کا مظاہرین کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

ڈی چوک پر پولیس اور رینجرز کا مظاہرین کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

پولیس کی شیلنگ، رینجرز کا بھرپور لاٹھی چارج
ڈی چوک پر پولیس اور رینجرز کا مظاہرین کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

ویب ڈیسک

|

26 Nov 2024

ڈی چوک، جناح ایونیو اور اطراف میں پولیس اور رینجرز نے مظاہرین کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا اور اس دوران متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس اور رینجرز کے کریک ڈاؤن سے قبل دھرنے کے مقام اور اطراف کی بجلی بند کی گئی جبکہ ہوٹل، پمپس اور دکانوں کو بھی کسی خطرے کے پیش نظر پولیس کی طرف سے بند کروادیا گیا تھا۔

آخری اطلاعات کے مطابق پولیس اور رینجرز نے مظاہرین کا گاڑیوں اور پیدل تعاقب کیا جبکہ پولیس نے شدید شیلنگ اور رینجرز نے بھرپور لاٹھی چارج کیا۔

مظاہرین نے کریک ڈاؤن اور شیلنگ پر جواب میں پولیس پر پتھراؤ کیا اور اس دوران جھڑپیں بھی ہوئیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!