17 hours ago
ڈیپ ڈپریشن سسٹم برقرار، کراچی میں آج دن بڑھنے کے ساتھ بارشوں اور اربن فلڈنگ کی پیشگوئی

ویب ڈیسک
|
9 Sep 2025
کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق، سندھ پر موجود "ڈیپ ڈیپریشن" نامی موسمی سسٹم اب میرپورخاص کے شمالی مضافاتی علاقے میں موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران یہ سسٹم مغرب کی جانب بڑھا ہے اور اب اس کا رخ مزید جنوب مغربی (WSW) علاقوں کی طرف ہونے کی توقع ہے۔
اس موسمی سسٹم کے زیر اثر، بارشوں کا دائرہ اب سندھ کے جنوبی اور بلوچستان کے مشرقی حصوں تک پھیل گیا ہے۔ ان علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید بارشوں کا امکان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم خطے میں غیر معمولی موسمی حالات پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔
حکام نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
شہریوں کو بھی غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔
Comments
0 comment