یونیسیف نے پاکستان کو ایچ پی وی ویکسین کی سپلائی کا آغاز کر دیا

یونیسیف نے پاکستان کو ایچ پی وی ویکسین کی سپلائی کا آغاز کر دیا

یونیسیف پاکستان کو 1 کروڑ 30 لاکھ ایچ پی وی ڈوز فراہم کرے گا۔
یونیسیف نے پاکستان کو ایچ پی وی ویکسین کی سپلائی کا آغاز کر دیا

Webdesk

|

8 Sep 2025

کراچی: یونیسیف نے پاکستان کو ایچ پی وی ویکسین کی سپلائی کا آغاز کر دیا، پاکستان کو ایچ پی وی ویکسین کی پانچ کھیپ موصول ہوگئیں۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق یونیسیف ایچ پی وی ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں فراہم کر چکا ہے، یونیسیف پاکستان کو 1 کروڑ 30 لاکھ ایچ پی وی ڈوز فراہم کرے گا۔

یونیسیف نے پاکستان کو چینی ساختہ ایچ پی وی ویکسین فراہم کی ہے، ایچ پی وی ویکسین کی سپلائی آئندہ ہفتے مکمل ہوگی، حکومت کو ایچ پی وی ویکسین کے استعمال کی منظوری مل چکی ہے۔

نیشنل انٹرایجنسی کوآرڈینیشن کمیٹی نے ایچ پی وی استعمال کی منظوری دی ہے، ملکی تاریخ کی پہلی سروائیکل کینسر ویکسینیشن مہم رواں ماہ شروع ہو گی۔

ذرائع نے بتایا کہ انسداد سروائیکل کینسر ویکسینیشن مہم 15 تا 27 ستمبر جاری رہے گی، انسداد ایچ پی وی مہم پنجاب، سندھ، آزادکشمیر، اسلام آباد میں چلے گی، 9 تا 14 سالہ بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمز سرکاری، نجی اسکولوں میں ایچ پی وی ویکسین لگائیں گی، ہیومن پیپیلوما وائرس ویکسین فکسڈ سائٹ، کمیونٹی سنٹرز پر دستیاب ہو گی۔

انسدادایچ پی وی ویکسین موبائل ویکسینیشن یونٹس پر دستیاب ہو گی، پاکستان کو انسداد سروائیکل کینسر ویکسین عالمی ڈونر گاوی فراہم کر رہا ہے۔عالمی ڈونر گاوی پاکستان کو ایچ پی وی ویکسین بذریعہ یونیسیف فراہم کر رہا ہے۔

 پاکستان میں انسداد سروائیکل کینسر ویکسینیشن مہم تین مراحل میں چلے گی انسداد سروائیکل کینسر کے دو مراحل آئندہ برس اور 2027 میں چلیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!