فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پی ٹی آئی مارچ کو نشانہ بنانے کیلیے افغانستان سے پاکستان میں داخل
نیکٹا نے الرٹ جاری کردیا، سیکیورٹی اقدامات کیلیے صوبائی حکومتوں کو سخت ہدایت
ویب ڈیسک
|
23 Nov 2024
نیکٹا نےفتنہ الخوارج کی ممکنہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا الرٹ جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے24نومبرکےاحتجاج میں دہشت گردی کرسکتے ہیں۔
نیکٹا الرٹ کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گرد بڑے شہروں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکتے ہیں، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی افغانستان سےپاکستان میں داخل ہونیکی اطلاعات ہیں۔
نیکٹا نے صوبائی حکومتوں کوسیکیورٹی کےسخت ترین اقدامات کی ہدایت کردی۔
Comments
0 comment