حکومت عمران خان کی رہائی پر رضامند؟ رات گئے مذاکرات میں بڑی پیشرفت
ویب ڈیسک
|
24 Nov 2024
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور ڈی چوک پر دھرنے کے پیش نظر حکومتی مذاکراتی ٹیم نے رات گئے تحریک انصاف کی قیادت سے بات کی اور عمران خان کی رہائی پر وزیراعظم سے مشاورت کا وقت مانگا ہے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی رانا ثنا اللہ سمیت دیگر حکام نے وزیراعلی کے پی اور چیئرمین پی ٹی آئی سے بات کی۔
حکومت نے تحریک انصاف کے ساتھ کشیدگی مزید بڑھانے کے بجائے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور نے بھی حکومتی رویے کو مثبت قرار دیتے ہوئے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو مذاکرات کے اختیارات دے دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم نے بانی پی ٹی ائی کی رہائی کے لیے وزیراعظم سے مشاورت اور کشیدگی ختم کرنے کے لیے سنجیدہ نقات پر عمل کرنے کے لیے تحریک انصاف سے وقت مانگ لیا ہے اور متعلقہ کیا ہے کہ اج کے روز سیکیورٹی خدشات سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر وہ اسلام اباد نہ ائے بلکہ اپنا احتجاج مؤخر کردے۔
ذرائع کے مطابق مشاورتی ٹیم اڈیالہ جا کر رہائی کی کوششوں اور حکومت سے انگیجمنٹ کے راستے بتائے گی، مذکرات ہوتے ہیں تو رہائی کے فوری مطالبے کی بجائے مزید آپشنز پر بھی بات کے امکانات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان سے مذکرات کے ماحول میں خلل پڑا جبکہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلے کے تناظر میں بھی تاحال مذاکرات پر جواب نہیں دیا۔
ذل فریقین دونوں جانب سے انا اور ضد کو مذاکرات میں رکاوٹ کا سمجھ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا فوری رہائی کا مطالبہ بھی مذاکرات کی کامیابی میں رکاوٹ ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے۔
Comments
0 comment