مذاکرات نہیں اب حکومت کے پاس عمران خان کی رہائی کے سوا کوئی آپشن نہیں، عارف علوی

مذاکرات نہیں اب حکومت کے پاس عمران خان کی رہائی کے سوا کوئی آپشن نہیں، عارف علوی

عارف علوی پشاور سے اسلام آباد کیلیے روانہ ہوگئے
مذاکرات نہیں اب حکومت کے پاس عمران خان کی رہائی کے سوا کوئی آپشن نہیں، عارف علوی

ویب ڈیسک

|

24 Nov 2024

سابق صدر مملکت عارف علوی بھی پشاور سے اسلام آباد کیلیے روانہ ہوگئے ہیں۔

پشاور روانگی کے وقت میڈیا سے بات کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ مذاکرات کا وقت تو ختم ہوچکا ہے اور اب حکومت کے پاس عمران خان کی رہائی کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ  آج تک بانی پی ٹی آئی کی کوئی کال ناکام نہیں ہوئی، حکومت کو عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا کیونکہ ان کے اس کے علاوہ کئی اور چارہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج تک کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، اسی لیے اگر الیکشن کے دن 70 فیصد لوگ ہمارے ساتھ تھے تو آج 90 فیصد لوگ ہمارے ساتھ ہیں ۔

سابق صدر کا کہنا تھا دنیا سوال اٹھا رہی ہےکہ یہ لوگ اپنے ملک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے جان دینےکو تیار ہوں۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!