موبائل ڈیٹا سروس کو جتنی جلدی ممکن ہوگا بحال کریں گے، وزیر داخلہ
پہلے کی طرح راستوں کو بند نہیں کیا البتہ ڈی چوک کی مکمل حفاظت کی جارہی ہے، محسن نقوی
ویب ڈیسک
|
24 Nov 2024
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پہلے کی طرح راستے بند نہیں ہوئے البتہ موبائل ڈیٹا سروس ضرور بند ہے۔
اسلام آباد میں ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ مظاہرین صرف خیبرپختونخوا سے آرہے ہیں تاہم انہیں ہم کسی صورت بھی ڈی چوک پہنچنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس بار سڑکیں اتنی بند نہیں ہوئیں جتنی ماضی میں ہوئیں تھیں، ہم نے اپنی حکمت عملی بنائی ہے اور انہیں اپنی منصوبہ بندی کرنے دیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ میرا وزیراعلیٰ کے پی سے رابطہ ہوا جبکہ ایک روز قبل بیرسٹر گوہر سے بھی بات ہوئی۔ وہ ہر مہینے کرتے ہیں اور نقصان عوام کا ہوتا ہے۔
Comments
0 comment