پی ٹی آئی احتجاج، موبائل ڈیٹا سروس اور واٹس ایپ سروس جزوی متاثر
اسلام آباد سمیت ملک کی اہم شاہراہوں بند ہیں
ویب ڈیسک
|
24 Nov 2024
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور ڈی چوک مظاہرے کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔
اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل ہیں جبکہ متعدد شہروں سے موبائل سگنل بند ہونے کی شکایات بھی سامنے آئیں ہیں۔
احتجاجی مظاہرین کو روکنے کیلیے پنجاب اور کے پی کے سنگم کو سیل کرکے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ جبکہ اسلام آباد کے داخلی تمام راستے، ایمبسی روڈ سمیت ڈی چوک کو بند کردیا گیا ہے۔
راولپنڈی کے داخلی راستے ، لاہور کے داخلی و خارجی، راستے بند اور داخلی و خارجی راستے سیل ہیں۔
Comments
0 comment