پی ٹی آئی کارکنان ڈی چوک پہنچ گئے، فوج کی پرامن رہنے کی تلقین
ویب ڈیسک
|
26 Nov 2024
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ٹولیوں کی صورت میں ڈی چوک پہنچ گئے جبکہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ ڈی چوک سے تھوڑا دور رہ گیا ہے۔
ڈی چوک پر حکومت کی جانب سے سیکیورٹی انتہائی سخت کی گئی ہے جبکہ انتظامات پاک فوج کے حوالے کر دیے گئے ہیں واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ شب ارٹیکل 244 کے تحت اسلام اباد ڈی چوک پر طلب کیا ہے۔
تحریک انصاف کے مظاہرین ڈی چوک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جہاں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔
تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں پر مشتمل قافلہ ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہے جب کہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان بھی ڈی چوک پہنچ چکے ہیں۔
ڈی چوک اور اطراف میں سکیورٹی سخت ہے اور ڈی چوک کی طرف بڑھنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ریلی کی قیادت کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
اس سے قبل تحریک انصاف کے قافلہ جی 11 اور جی 9 سے گزرا جہاں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم ہوا جب کہ اس وقت بھی دونوں جانب سے ایک دوسرے پر آنسو گیس کی شیلنگ جاری ہے اور پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جارہا ہے۔
Comments
0 comment