پی ٹی آئی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے منہ موڑ کیا، کوئی رہنما ملاقات کیلیے جیل نہ پہنچا
ویب ڈیسک
|
28 Nov 2024
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں نے دوری اختیار کرلی ہے اور آج ان سے ملاقات کیلیے کوئی نہیں پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بانی پی ٹی آئی کی ملاقات شیڈول تھی تاہم وقت ختم ہونے تک پی ٹی آئی کا کوئی رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔
بانی پی ٹی آئی سے آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا، جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کا وقت بھی ختم ہوگیا۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں راولپنڈی پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں اور ۔ملاقات کی اجازت بھی راولپنڈی پولیس کا اختیار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل واوڈا نے دعوی کیا تھا کہ مخلص لوگ پی ٹی آئی سے دوری اختیار کر کے جلد تحریک انصاف پاکستان کے نام سے جماعت بنائیں گے اور سب اس میں شامل ہو جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگے گی جبکہ بشری بی بی کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
Comments
0 comment