پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی کے بس اڈے بھی غیر معینہ مدت کیلیے بند

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی کے بس اڈے بھی غیر معینہ مدت کیلیے بند

اڈوں کو غیر معینہ مدت کیلیے بند کیا گیا ہے
پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی کے بس اڈے بھی غیر معینہ مدت کیلیے بند

ویب ڈیسک

|

22 Nov 2024

پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں بھی ٹرانسپورٹ اڈے غیر معینہ مدت کے لیے بند کردئیے گے ۔

پی ٹی آئی کہ 24 نومبر کی احتجاج سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کی تیاریوں میں مزید سختی آتی جارہی ہے، راولپنڈی میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اڈوں کو بھی بند کردیا دیا گیا۔

اس حوالے سے  سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی راشد علی نے باقاعدہ احکامات جاری کردیے جن میں ایڈمنسٹریٹر سی کلاس، جنرل بس اسٹینڈ، پیر ودھائی سمیت پراپرئٹرز  ڈی کلاس بس اسٹینڈز اور اربن ٹرانسپورٹرز کو حکم دیا گیا ہے کہ  تمام اڈے 22 کی شب نو بجے سے تاحکم ثانی بند رکھیں جائیں   اور ٹرانسپورٹ اڈوں کو بند کرکے قناعتیں لگا کر سیل رکھا جائے گا۔

حکم نامے میں واضح کیاگیا ہے کہ اڈے بند یا سیل نہ رکھنے  پر مالکان  و انتظامیہ کے خلاف موٹر وہیکل رولز کے تحت کاروائی عمل میں لائی جایے گی جبکہ احکامات سے چیرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی سی پی او راولپنڈی اور چیف ٹریفک آفیسر کو بھی آگاہ کردیاگیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!